31/07/2025
یہ میرے لیے نہایت باعثِ فخر تھا کہ آج پاکستان کے چوتھے ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ 🚀 کی کامیاب لانچ میں ہماری قابل و باصلاحیت خواتین انجینئرز نے بھی کردار ادا کیا۔ 🇵🇰✨
پاکستانی خواتین ہر میدان میں رکاوٹیں توڑتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں—سائنس و ٹیکنالوجی سے لے کر قیادت اور انوویشن تک۔ 💡
میں نوجوان خواتین سائنسدانوں اور انجینئرز کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ خلائی تحقیق اور قومی ترقی کے سفر میں اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان کو نئی بلندیوں تک لے جائیں۔