01/09/2024
اس دنیا میں آگے بڑھنے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔
بچہ کو 9 ماہ کی بجائی 3 ماہ میں پیدا کرنے کی کوشش کرو گے تو مر جائے گا وہ۔
7 ماہ میں پیدا کرو گے تو شاید دنیا میں تو آجائے لیکن ساری زندگی اپاہج رہے گا۔
اگر تمہیں جزوقتی لگتا بھی ہے کہ فلاں بندہ راتوں رات کچھ بن گیا تو مسئلہ تمہارے ساتھ ہے ، تم اسکی محنت کو ایک رات پہلے سے جانتے ہو، اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ شروع ہی ایک دن پہلے ہوا ہے۔
اس پراسس کو سمجھو، اور اس پراسس سے گزرو، بائی پاس کرنے کی کوشش کروگے تو پانچ سال بعد بھی وہیں کھڑے ہوگے جہاں سے چلنے کا ارادہ کیا تھا۔
شاہد اعوان