12/01/2023
کچھ دن پہلے میں شاپ پر بیٹھا تھا تو وہاں ایک والد اپنے بچے کو گرم جرسی دلوانے کے لیے کر آیا ۔۔
دوکان دار نے جیسے ہی جرسی کے ریٹ بتائے وہ اتنی مہنگی تھی کے باپ اپنے بیٹے کی طرف دیکھ کر کہنے لگا بیٹھا وہی جو گھر پڑی ہے پہن لینا
اتنے میں بچہ اپنے والد کی بات سن کر کہنے لگا اگر مجھے نیو جرسی اور جوتے نہیں دلوائے تو میں چھٹیوں کے بعد سکول نہیں جاؤ گا۔۔
باپ بیٹے کو مخاطب ہو کر کہنے لگا نہیں بیٹا ایسا نہیں کہتے میرا بیٹا تو بڑا اچھا بچہ ہے بہت ہی لائک اور محنتی بھی۔۔اور انشاءاللہ دیکھنا میرا بیٹا پڑھ لکھ کر بڑا افیسر بنے گا۔
بیٹے نے باپ کے اس بات پر جو جواب دیا اس نے بہت تو غم زدہ کیا ہی لیکن باپ کے آنکھوں میں بھی انسوں آگئے 😞💔بیٹا کہنے لگا بھلا پھٹی پرانی یونیفارم اور جوتے پہن کر بھی کوئی بڑا افیسر بنا ہے۔
جس پر میں نے اس بچہ کو کہا کے بیٹا افیسر نیو یونیفام پہنے سے بھی نہیں بنتے بلکلے افیسر تو ماں باپ کی دعاؤں اساتذہ اکرام کی عزت کرنے اور محنت کرنے سے بنتے ہیں۔۔
اور میری اس بات پر بچہ ایک بار پھر بولا کے میں تو سب کی ریسپیکٹ کرتا ہو لیکن سکول میں سب بچے میری پرانی یونیفام کا مزاق اڑاتے ہیں اور استاد بھی مجھے میں میری پرانی اور رنگین جرس اور جوتوں کی وجہ سے ڈیلی کلاس سے نکال دیتے ہیں اور جس سے میری انسیلٹ ہوتی ہے
جس پر غریب بچے کے والد نے دوکان دار کو کہا کے بیٹا یہ سردی تو صرف دو ماہ کے لیے اتی ہے لیکن ہم غریبوں کے لیے موت ہے۔
کیونکہ اتنی سردی میں اول تو کام لگتا نہیں اور اگر گزارہ ہو بھی جائے تو گھر کے خرچے ہی بڑی مشکل سے پورے ہوتے ہیں۔اور اگر ایک کو نیو جرسی دلوا دی تو باقی بھی ضد کریں کے میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہے اپ رہنے دو جس پر دوکان دار نے بچے کو ایک گرم سکول والی جرسی گفٹ کی اور گلبز بھی۔
جس پر بچے کے والد نے ڈھیروں دعائیں دی اور سکول مالکان اور اساتذہ اکرام کو اپیل کرتے ہوئے کہا کے اگر استاد کہنے اور مار کے باوجود بچہ سکول والی جرسی یا جوتے پہن کر نہیں آرہا تو سمجھ جائے یہ یہ ایک غریب مزدو باپ کا بیٹا ہے۔۔۔🙄🙏
میری بھی اپنے تمام معزز پرنسپل صاحبان و پرائیویٹ اسکول مالکان و اساتذہ کرام
آپ سب سے گذارش ہے کہ آپ اپنے اسکول اسٹاف کو ہدایت دیں کہ اگر کوئی بچہ سکول والی جرسی یا جوتے کے بغیر سکول آرہا ہےتو اسے کچھ نہ کہیں اور نہ جرمانہ کریں کیونکہ شدید سردی اور مہنگائی نے اکثر والدین سے نئی سکول جیکٹ شوز وغیرہ خریدنے کی استطاعت چھین رکھی ہے میرے اس گروپ میں بہت سے بلکے تمام ٹیچرز موجود ہیں لہذا اس بات پر خصوصی توجہ دیں شکریہ..