04/03/2023
سوال: ایمازون پر کام کس طرح ہوتا ھے اور اس کے فائدے کیا ہیں۔سادہ الفاظ میں سمجھائیں؟
ایمازون ایک عالمی مارکیٹ ہے جس میں آپ اپنی دکان یا سٹور کھول سکتے ہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ کسی شہر میں کریانا سٹور یا بیکری یا کاسمیٹکس سٹور یا آٹو پارٹس وغیرہ کا کام شروع کرتے ہیں۔
ایمازون پر کام کرنے سے کافی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
مثلاً
پاکستان میں کسی مہنگی جگہ جیسے اسلام آباد مرکز میں سٹور کھولنا بہت مشکل کام ہے جب کہ ایمازون پر سٹور کھولنا نسبتاً بہت آسان ہے۔
ایمازون پر سٹور کھولنے سے آپ پوری دنیا میں چیزیں بیچ سکتے ہیں۔
ایک شہر میں سٹور کھولنے سے آپ سینکڑوں لوگوں کو چیز بیچ سکتے ہیں جبکہ ایمازون پر سٹور کھولنے سے آپ لاکھوں لوگوں کو چیز بیچ سکتے ہیں۔
کسی شہر میں اچھی جگہ پر ایک سٹور کھولنے کی لاگت میں ایمازون پر 3 سٹور کھولے جا سکتے ہیں۔
ایمازون پر سٹور چلانے میں منافع ڈالر میں ملتا ہے جبکہ پاکستان میں منافع روپوں میں ملتا ہے۔
ایمازون پر سٹور چلاتے وقت ایک ڈالر کی چوری بھی ممکن نہیں جبکہ ہمارے سسٹم میں چوری کا خوف ہی انسان کو کام نہیں کرنے دیتا۔
مزید معلومات کے لیے پیج سے جڑے رہیں۔