19/12/2020
🎀اس کا بولنا ' اس کا چلنا' اس کا ھنسنا ' اس کا بھوک میں کھانا ' اس کا قہقہ لگانا ' اس کا بھیڑ اٹھا کر دوڑنا ' اس کا لڑنا ' اس کا شرمانا ' اس کاجوشیلے انداز میں قصے سنانا 'اس کا محبت کا شرمیلا اظہار 'اس کا سینے پر ھاتھ مار کر ادب سے سر جھکانا ' اس کا دونوں ھاتھوں میں تلواریں تھام کر پوری وحشت اور جنون سے دشمنوں کا سر قلم کرنا ' اس کا اللہ اکبر کا فلک شگاف نعرہ لگا کر دشمنوں پر پل پڑنا ' اس کا اپنےگھوڑے کو ایڑھ لگا کر دشمن کی صفوں میں گھس جا نا ' وہ غراہٹ وہ معصومیت ' وہ آیا اور چھا گیا سب کے دلوں کی دھڑکن بن گیا۔اس کے بغیر کوئی ایپی سوڈ نہ سجتی تھی۔اس کے بغیر اس کے ساتھی ادھورے ادھورے لگتے تھے۔وہ جانباز جانثار جو اپنے بیم کے ایک اشارے پہ جان قربان کرنے کو تیار ' اپنے قبیلے کی شان ' ھائمہ خاتون کا منہ بولا بہادر بیٹا ' عبدالرحمن غازی ' ترگت ' صفدر ' دووان' کا پہاڑی ریچھ' حفصہ کا محبوب شوھر' عباس کا باپ ' عثمان کا ھمدرد اور خیر خواہ بہادر جنگجو ' عقل کا تھوڑا کچا پر دل کا پورا سچا اور ھم سب کا بامسے ھم سے جدا ھونے والا ھے۔ وہ ایک اداکار ھے اپنی جان داو پر لگا کر بھی ھمارے بھروسے پر پورا اترنے والا شوٹنگ کے دوران اپنی ٹانگ تڑوا کر بھی ھمارے چہروں پر خوشیاں اور مسکراہٹیں لانے والا قہقہے بکھیرنے والے نوریتن سونمیز (نورالدین) کے لئے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت سی دعائیں کہ اللہ اسے آنے والی زندگی اور کیریئر میں بھی اسے اس سے بھی زیادہ محبتیں چاھتیں اور شہرت نصیب کرے۔آمین
بس یہ دعا کریں کہ کورولس عثمان میں اسے کسی مہم پر بھیج دیا جائے کیونکہ اس کے مرنے کا منظر ھم دیکھ نہیں پائیں گے'برداشت نہیں کر پائیں گے۔
💝💝🎀🎀