ATG BIRIR

ATG BIRIR Empowering the youth of Kalash Valley through innovative IT education and training.

09/05/2026
09/05/2026

🎉 خوشخبری | ایک خواب کی تکمیل 🎉

میں فہیم اللہ، پرنسپل و منیجنگ ڈائریکٹر الیگزینڈر دی گریٹ انسٹیوٹ فار آئی ٹی بریر، اپنی طرف سے اور بریر کے عوام کی جانب سے محمد طلحہ محمود صاحب اور طلحہ محمود فاؤنڈیشن کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

الحمدللہ! آج وہ وعدہ مکمل طور پر پورا ہو گیا جو الیگزینڈر دی گریٹ انسٹیوٹ فار آئی ٹی، بریر کے لیے کیا گیا تھا۔ کمپیوٹرز کی فراہمی کے بعد باقاعدہ جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح بھی کر دیا گیا، اور آج طلبہ کو اس لیب میں عملی طور پر کام کرتے دیکھ کر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

یہ لمحہ میرے لیے صرف خوشی نہیں بلکہ ایک خواب کی تعبیر ہے۔ میرا ہمیشہ سے یقین رہا ہے کہ تعلیم ہی وہ طاقت ہے جو معاشروں کو بدل سکتی ہے۔ اسی سوچ کے تحت میں نے اپنے علاقے کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے جدید تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا خواب دیکھا تھا، اور آج الحمدللہ اس خواب نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔

کبھی وادی کیلاش، بریر میں کمپیوٹر تعلیم ایک ناممکن خواب لگتی تھی۔ طلبہ کو چترال شہر جا کر ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے تک خرچ کرنا پڑتے تھے، مگر اب جدید آئی ٹی تعلیم ان کے اپنے علاقے میں دستیاب ہے۔ یہ صرف ایک کمپیوٹر لیب نہیں بلکہ علاقے کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔

طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی ٹیم نے نہ صرف کمپیوٹر لیب فراہم کی بلکہ باقاعدہ افتتاحی تقریب کے ذریعے اس عظیم منصوبے کا آغاز بھی کیا۔ آج ادارے کی ویڈیوز میں طلبہ کو کمپیوٹرز پر کام کرتے دیکھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت اچھی ہو تو دور دراز علاقوں میں بھی تعلیم کے دروازے کھولے جا سکتے ہیں۔

طلحہ محمود صاحب نے بریر، وادی کیلاش کے لیے کمپیوٹر لیب اور سلائی سینٹر فراہم کر کے یہاں کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ یہ قدم یقیناً آنے والی نسلوں کے لیے امید، ترقی اور خودمختاری کا ذریعہ بنے گا۔

اب یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اس ادارے کو مزید مضبوط بنائیں اور اپنے بچوں کے مستقبل کو علم، ہنر اور ٹیکنالوجی سے روشن کریں۔

#بریر #شکریہ


Muhammad Talha Mahmood Birir Express Zakir Ullah Khan Abid Hussain Amir Khan M. Asif Ubaidullah Abid Burhan Edits Abdul Wahid Chitrali Nawab Khan Dilkash Explore Chitral Fahim Ullah Faiz Ul Azam Ghulam Farooq Mumtaz Ali Hafiz Khan

داخلے جاری ہیں🎓 Alexander The Great Institute for IT Birir 🎓📢 خوشخبری!اب آپ کے روشن مستقبل کا آغاز ہمارے ساتھ!📅 20 اپریل...
10/04/2026

داخلے جاری ہیں

🎓 Alexander The Great Institute for IT Birir 🎓

📢 خوشخبری!
اب آپ کے روشن مستقبل کا آغاز ہمارے ساتھ!

📅 20 اپریل تک DIT میں داخلے محدود نشستوں پر جاری ہیں۔
📄 ڈومیسائل بنانے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

اگر آپ کمپیوٹر تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اپنے کیریئر کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، تو آج ہی ہم سے رابطہ کریں۔

📞 رابطہ نمبر: 03469259940
🏢 یا ہمارے آفس تشریف لائیں۔

✨ آج کا قدم، کل کی کامیابی!









#بریر #کیلاش #ویلی
ATG BIRIR

21/03/2026

🌙 الیگزینڈر دی گریٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو دلی عید مبارک 🌙

عید کا یہ مبارک موقع خوشیوں، محبت، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آتا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کے صدقے ہماری عبادات قبول فرمائے اور ہماری زندگیوں کو امن، کامیابی اور خوشحالی سے بھر دے۔

الیگزینڈر دی گریٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تمام اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات، والدین اور پوری امتِ مسلمہ کو عید کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ یہ عید ہم سب کے لیے رحمتوں، برکتوں اور خوشیوں کا باعث بنائے۔ آمین۔

✨ عید مبارک ✨

📣 🌟 الحمدللہ! رزلٹ کا اعلان آج ہمارے پیارے طلبہ و طالبات نے اپنی انتھک محنت، لگن اور حوصلے کے ساتھ شاندار نتائج حاصل کیے...
11/12/2025

📣 🌟 الحمدللہ! رزلٹ کا اعلان

آج ہمارے پیارے طلبہ و طالبات نے اپنی انتھک محنت، لگن اور حوصلے کے ساتھ شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔
🎉 تمام کامیاب ہونے والے بچوں کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک باد! 🎉

آپ سب کی یہ کامیابی نہ صرف آپ کی اپنی محنت کا نتیجہ ہے، بلکہ والدین کی دعا اور اساتذہ کی رہنمائی کا بھی ثمر ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کے علم میں برکت دے اور مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین 🌸✨

ہمیں آپ سب پر فخر ہے!
جیتے رہیں، آگے بڑھتے رہیں، اور اپنی منزلوں کو ہمیشہ بلند رکھیں۔ 🚀🌟




18/11/2025

🌸 A Special Day at ATG Institute & Vocational Center Birir! 🌸

Today we had the pleasure of welcoming Miss from to our center in Kalash Valley, Birir. She spent valuable time with our students and even joined them in the sewing center, where they are learning to create beautiful Kalash dresses. Her visit brought great motivation and happiness to everyone.

At ATG ALEXANDER THE GREAT INSTITUTE FOR IT Institute, we are dedicated to empowering youth through quality education and practical skills.
Along with vocational training, we are also offering:

🎓 One-Year IT Diploma
🖥️ Computer Short Courses (Basic to Advanced)
🧵 Stitching, Embroidery & Traditional Dress-Making

If you want to build your future with strong skills whether in IT or vocational training our doors are open for you!

✨ Join us and step toward a brighter, skillful tomorrow. ✨
📍 Vocational Center Birir, Kalash Valley
📞 For admissions & details, message us anytime!
03469259940

Fahim Ullah Rizwan Khan Afridi Muhammad Talha Mahmood Al Khidmat Foundation Khyber Pakhtunkhwa Birir Express

📢الیگزینڈر دی گریٹ انسٹیٹیوٹ فار آئی ٹی  کالاش ویلی بریر میں داخلے جاری!🎓 ڈی آئی ٹی (DIT) میں داخلے کی آخری تاریخ 13 نوم...
11/11/2025

📢الیگزینڈر دی گریٹ انسٹیٹیوٹ فار آئی ٹی کالاش ویلی بریر میں داخلے جاری!

🎓 ڈی آئی ٹی (DIT) میں داخلے کی آخری تاریخ 13 نومبر ہے۔
🪑 نشستیں محدود ہیں—آج ہی داخلہ یقینی بنائیں!

✅ فری DIT پروگرام
✅ KVDA اسکالرشپ کے شاندار مواقع
✅ بہترین اور جدید آئی ٹی لیب
✅ ویل کوالیفائیڈ اور تجربہ کار اساتذہ
✅ وقت اور پیسے، دونوں کی بچت!

🌟 اپنی تعلیم اور کیریئر کا بہترین آغاز آج ہی کریں۔
📲 داخلے یا مزید معلومات کے لیے فوراً رابطہ کریں۔

DIT
19/09/2025

DIT

🌸 بسم اللہ الرحمن الرحیم 🌸بریر کے لیے آج ایک تاریخی اور خوشی کا دن ہے۔ Alexander The Great Institute of IT – Kalash Vall...
13/09/2025

🌸 بسم اللہ الرحمن الرحیم 🌸

بریر کے لیے آج ایک تاریخی اور خوشی کا دن ہے۔ Alexander The Great Institute of IT – Kalash Valley Birir جو پچھلے 3 سال سے اپنی مدد آپ کے تحت علم اور خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے تھا، آج ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ پہلی بار بریر میں ایک عوامی کمپیوٹر لیب کا قیام عمل میں آیا ہے۔

یہ وہ خواب تھا جو ہم نے 3 سال پہلے دیکھا تھا، اور آج اللہ کے فضل، محنت اور تعاون سے حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب طلباء کو پڑھانے کے لیے جگہ تک موجود نہیں تھی، لیکن آج ہمارے پاس اپنی جدید سہولتوں سے آراستہ لیب ہے، جو ہمیشہ کے لیے "Senator Talha Mahmood Computer Lab" کے نام سے یاد رکھی جائے گی۔

ہم اس خواب کو حقیقت میں بدلنے پر سینیٹر طلحہ محمود صاحب کے بے حد مشکور ہیں۔ ساتھ ہی ان کی ٹیم، خصوصاً عمر صاحب، ظہور صاحب اور باقی تمام اراکین کے بھی تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جن کی محنت اور تعاون سے یہ کارنامہ ممکن ہوا۔ گاؤں بریر کے معززین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہر مرحلے پر ساتھ دیا۔

📚 یہ کمپیوٹر لیب بریر کے نوجوانوں کے روشن مستقبل اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کی ضمانت ہے۔ ان شاء اللہ یہ ادارہ علم و ہنر کا چراغ ہمیشہ روشن رکھے گا۔

Principal &
Managing Director
Fahim Ullah
Alexander The Great
Institute of IT Birir

Address

Chitral
Chitral
172//

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ATG BIRIR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share