29/06/2026
گرمیوں میں چائے پینے سے جسم کا پانی خشک ہو جاتا ہے؟
یہ بات ہم سب نے سنی ہے, لیکن یہ پوری سچ نہیں۔
چائے میں کیفین ہلکا پیشاب آور اثر ضرور رکھتی ہے، مگر عام مقدار میں چائے پینے سے dehydration نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ بڑی طبی تنظیمیں چائے کو روزمرہ fluid intake کا حصہ مانتی ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق روزانہ 400 ملی گرام تک کیفین محفوظ ہے
مسئلہ چائے میں نہیں، ہماری عادات میں ہے۔
شدید گرمی، کم پانی، اور بار بار چائے, یہ تین مل کر نقصان دہ بنتے ہیں۔
ایک دلچسپ بات: گرم چائے پینے سے پسینہ آتا ہے، جو جسم کو قدرتی طور پر ٹھنڈا کرتا ہے۔
چائے دشمن نہیں, بے اعتدالی دشمن ہے۔
دو سے تین کپ پئیں، پیاس پانی سے بجھائیں۔
Copied