New Pashto Video

New Pashto Video I just share my funny vedio on facebook

دنیا کے پہلے موبائل کا بنیادی کام صرف کال کروانا تھا، اور موبائل کی اس پہلی نسل کو  1G یعنی فرسٹ جنریشن کا نام دیا گیا۔ ...
28/09/2022

دنیا کے پہلے موبائل کا بنیادی کام صرف کال کروانا تھا، اور موبائل کی اس پہلی نسل کو 1G یعنی فرسٹ جنریشن کا نام دیا گیا۔ اور اس موبائل میں کال کرنے اور سننے کے سوا کوئی دوسرا آ پشن نہیں ہوتا تھا۔

پھر جب موبائلز میں sms یعنی سینٹ میسج کا آپشن ایڈ ہوا، تو اسے 2G یعنی سیکنڈ جنریشن کا نام دیا گیا ۔
پھر جس دور میں موبائلز کے ذریعے تصاویر بھیجنے کی صلاحیت بھی حاصل کر لی گئی تواس ایج کے موبائلز کو 3G یعنی تھرڈ جنریشن کا نام دیا گیا ۔

اور جب بذریعہ انٹرنیٹ متحرک فلمز اور موویز بھیجنے کی صلاحیت بھی حاصل کر لی گئی تو اس ایج کے موبائلز کو 4G یعنی فورتھ جنریشن کا نام دیا گیا۔۔۔

اور ابھی جب موبائلز کی دنیا 5G کی طرف بڑھ رہی تو اس وقت تک دنیا کی ہر چیز کو موبائل میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ آج دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا کام ہو گا جو موبائل سے نہ لیا جا رہا ہو۔ مگر حیرت ہے کہ اتنی ترقی کرنے اور نت نئے مراحل سے گزرنے کے باوجود یہ موبائل آج بھی اپنا بنیادی کام نہیں بھولا۔

آپ کوئی گیم کھیل رہے ہوں یا فلم دیکھ رہے ہوں، انٹرنیٹ سرچنگ کر رہے ہوں یا وڈیو بنا رہے ہوں ۔۔۔ الغرض موبائل پر ایک وقت میں مثلا 10 کام بھی کر رہے ہوں۔۔۔۔ لیکن جیسے ہی کوئی کال آئے گی موبائل فوراً سے پہلے سب کچھ چھوڑ کر آپ کو بتاتا ہے کہ کال آرہی ہے یہ سن لیں۔ اور وہ اپنے اصل اور بنیادی کام کی خاطر باقی سارے کام ایکدم روک لیتا ہے۔

اور ایک انسان جسے اللہ نے اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا اور ساری کائنات کو اس کی خدمت کے لیے سجا دیا، وہ اللہ کی کال پر دن میں کتنی بار اپنے کام روک کر مسجد جاتا ہے؟ مسجد جانا تو درکنار اب اللہ کی کال یعنی اذان پر ہم اپنی گفتگو بھی روکنا مناسب نہیں سمجھتے..!!

26/08/2022

Request To All Muslim

جب سيدنا عمر رضى اللہ عنہ كو ابولؤلؤ فيروز مجوسى نے نيزہ مارا تو آپ رض كو دودھ پلايا گيا جو پسليوں كى طرف سے نكل گيا۔طبي...
31/07/2022

جب سيدنا عمر رضى اللہ عنہ كو ابولؤلؤ فيروز مجوسى نے نيزہ مارا تو آپ رض كو دودھ پلايا گيا جو پسليوں كى طرف سے نكل گيا۔
طبيب نے كہا:
اے امير المؤمنين! وصيت كر ديجيے اسليے كہ آپ مزيد زندہ نہيں رہ سكتے۔
سيدنا عمر رضى اللہ عنہ نے اپنے بيٹے عبداللہ كو بلايا اور كہا:
ميرے پاس حذيفہ بن يمان كو لاؤ۔ حذيفہ بن يمان وہ صحابى تھے جن كو رسول اللہﷺ نے منافقين كے ناموں كى لسٹ بتائى تھى، جس كو اللہ، اللہ كے رسول اور حذيفہ كے علاوہ كوئى نہ جانتا تھا۔۔۔

حذيفہ رضى اللہ عنہ حاضر ہوئے تو امير المؤمنين سيدنا عمر رضى اللہ عنہ گويا ہوئے جبكہ خون آپ كى پسليوں سے رس رہا تھا، حذيفہ! ميں تجھے اللہ كى قسم ديتا ہوں ، كيا رسول اللہﷺ نے ميرا نام منافقين ميں ليا ہے كہ نہيں؟
حذيفہ رضى اللہ عنہ روتے ہوئے كہنے لگے :
اے امير المؤمنين! يہ ميرے پاس رسول اللہﷺ كا راز ہے، ميں اس كو مرتے دم تك كسى كو نہيں بتا سكتا۔۔۔
سيدنا عمر رضى اللہ عنہ كہنے لگے: حذيفہ! بلاشبہ يہ رسول اللہﷺ كا راز ہے ، بس مجھے اتنا بتا ديجيے كہ رسول اللہﷺ نے ميرا نام منافقين كے جدول ميں شمار كيا ہے يا نہيں؟
حذيفہ كى ہچكى بندھ گئى ، روتے ہوئے كہنے لگے: اے عمر! ميں صرف آپ كو يہ بتا رہا ہوں اگر آپ كے علاوہ كوئى اور ہوتا تو ميں كبھى بھى اپنى زبان نہ كھولتا، وہ بھى صرف اتنا بتاؤں گا كہ رسول اللہﷺ نے آپ كا نام منافقين كى لسٹ ميں شمار نہيں فرمايا۔

سيدنا عمر رضى اللہ عنہ يہ سن كر اپنے بيٹےعبداللہ سے كہنے لگے: عبداللہ اب صرف ميرا ايك معاملہ دنيا ميں باقى ہے۔۔۔ پِسر جانثار كہنے لگا: اباجان بتائيے وہ كون سا معاملہ ہے؟
سيدنا عمر رضى اللہ گويا ہوئے بيٹا، میں رسول اللہ اور ابوبكر رضى اللہ عنہ كے پہلو ميں دفن ہونا چاہتا ہوں۔۔۔

اے ميرے بيٹے! ام المؤمنين عائشہ رضى اللہ عنہا كے پاس جاؤ اور ان سے اجازت طلب كرو كہ عمر اپنے ساتھيوں كے پہلو ميں دفن ہونا چاہتا ہے۔۔۔ ہاں بيٹا، عائشہ رضى اللہ عنہا كو يہ نہ كہنا كہ امير المؤمنين كا حكم ہے بلكہ كہنا كہ آپ كا بيٹا عمر آپ سے درخواست گزار ہے۔۔۔
ام المؤمنين عائشہ رضى اللہ عنہا كہنے لگيں، ميں نے يہ جگہ اپنى قبر كے ليے مختص كر ركھى تھى، ليكن آج ميں عمر كے ليے اس سے دستبردار ہوتى ہوں۔۔۔

عبداللہ مطمعن لوٹے اور اپنے اباجان كو اجاز ت کا بتایا، سيدنا عمر رضى اللہ عنہ يہ سن كر اپنے رخسار كو زمين پر ركھ ديا، آداب فرزندى سے معمور بيٹا آگے بڑھا اور باپ كى چہرے كو اپنے گود ميں ركھ ليا ، باپ نے بيٹے كى طرف ديكھا اور كہا اس پيشانى كو زمين سے كيوں اٹھايا۔۔۔۔
اس چہرے كو زمين پر واپس ركھ دو، ہلاكت ہوگى عمر كے ليے اگر اس كے رب نے اس كو قيامت كے دن معاف نہ كيا۔۔۔ ! رحمك اللہ يا عمر

سيدنا عمر رضى اللہ عنہ بيٹے عبدأللہ كو يہ وصيت كركے اس دار فانى سے كوچ كر گئے:
جب ميرے جنازے كو اٹھايا جائے اور مسجد نبوى ميں ميرا جنازہ پڑھا جائے، تو حذيفہ پر نظر ركھنا كيونكہ اس نے وعدہ توڑنے ميں تو شايد ميرا حيا كيا ہو، لیکن دھيان ركھنا وہ ميرا جنازہ بھى پڑھتا ہے يا نہيں؟

اگر تو حذيفہ ميرا جنازہ پڑھے تو ميرى ميت كو رسول اللہﷺ كے گھر كى طرف لے كر جانا، اور دروازے پر كھڑے ہو كر كہنا : يا ام المؤمنين! اے مومنوں كى ماں، آپ كے بيٹے عمر كا جسد خاكي آيا ہے۔۔۔ ہاں يہاں بھي ياد ركھنا امير المؤمنين نہ كہنا عائشہ مجھ سے بہت حياء كرتى ہے۔۔۔ اگر تو عائشہ رضى اللہ عنہا اجازت مرحمت فرما ديں تو ٹھيك، اگر اجازت نہ ملے تو مجھے مسلمانوں كے قبرستان ميں دفنا دينا۔

عبداللہ بن عمر رضى اللہ عنہ كہتے ہيں ابا جان كا جنازہ اٹھايا گيا تو ميرى نظريں حذيفہ پر تھيں، حذيفہ آئے اور انھوں نے اباجان كا جنازہ پڑھا۔۔۔ ميں يہ ديكھ كر مطمعن ہوگيا، اور اباجان كى ميت كو عائشہ رضى اللہ عنہا كے گھر كى طرف لے كر چلے جہاں اباجان كے دونوں ساتھى آرام فرما تھے۔۔
دروازے پر كھڑے ہو كر ميں نے كہا: يا أمّنا، ولدك عمر في الباب هل تأذنين له؟
اماں جان! آپ كا بيٹا عمر دروازے پر كھڑا ہے، كيا آپ اس كو دفن كى جازت ديتى ہيں؟
اماں عائشہ رضى اللہ عنہا نے كہا: مرحبا ، امير المؤمنين كو اپنے ساتھيوں كے ساتھ دفن ہونے پر مبارك ہو۔ رضى اللہ عنہم ورضوا عنہ

اللہ راضى ہو عمر سے جنہوں نے زمين كو عدل كے ساتھ بھر ديا ، پھر بھى اللہ سے اتنا زيادہ ڈرنے والے، اس كے باوجود كہ رسول اللہﷺ نے عمر كو جنت كى خوشخبرى دى۔۔

یکم محرم الحرام شہادت عمر

دعا کے ساتھ مالی تعاون کی درخواست ہے اور برائے مہربانی آگے بھیجیںدین و دنیا کی راحتیں و خوشیاں سمیٹیں
26/07/2022

دعا کے ساتھ مالی تعاون کی درخواست ہے اور برائے مہربانی آگے بھیجیں

دین و دنیا کی راحتیں و خوشیاں سمیٹیں

ازبکستان کے ایک دور دراز دیہات میں پاکستانی تبلیغی جماعت پہنچی تو ان کے رہنے کا انتظام مسجد میں تھا، نماز کا وقت ہوا، تب...
11/07/2022

ازبکستان کے ایک دور دراز دیہات میں پاکستانی تبلیغی جماعت پہنچی تو ان کے رہنے کا انتظام مسجد میں تھا،
نماز کا وقت ہوا، تبلیغی جماعت کے کچھ ارکان وضو کر کے واپس آئے تو مسجد میں داخل ہونے سے پہلے اپنے اپنے جوتے اٹھا کر اندر داخل ہوئے اور جوتوں کو مسجد کے ایک کونے میں رکھ دیا۔
ایک مقامی بوڑھا حیرانگی سے یہ منظر دیکھ رہا تھا،
نماز ختم ہوئی تو اس بوڑھے نے جماعت کے امیر سے پوچھا کہ : وضو کے بعد ان لوگوں نے اپنے جوتے اندر کیوں رکھے،
امیر جماعت نے جواب دیا : حفاظت کیلئے، تاکہ کوئی باہر سے اٹھا کر نہ لے جائے۔
بوڑھے نے پوچھا : کیا آپ کے ملک میں مسجد کے باہر سے جوتے چوری ہو جاتے ہیں؟
امیر جماعت نے کہا : جی ہاں، بدقسمتی سے،
تو بوڑھے نے کہا کہ : پھر آپ یہاں اتنی دور ہمارے ملک میں کیا تبلیغ کرنے آئے ہیں، تبلیغ کی سب سے زیادہ ضرورت تو آپ کی قوم کو ہے کیونکہ ہمارے ہاں تو مسجد کے اندر یا باہر سے کوئی چیز چوری نہیں ہوتی۔

🙏 ہمیں بدلنا ہوگا⁦↪️⁩

28/06/2022

کسی سے مت مانگو صرف اللہ سے مانگو اللہ سے

حضوراکرم ؐ نے فرمایا کہ جب لوگ جنت میں جارہے ہوں تواویس قرنی کوجنت کے دروازے پرروک لیاجائے گا۔حضرت اویس قرنی کون ہیں ؟ ا...
26/06/2022

حضوراکرم ؐ نے فرمایا کہ جب لوگ جنت میں جارہے ہوں تواویس قرنی کوجنت کے دروازے پرروک لیاجائے گا۔حضرت اویس قرنی کون ہیں ؟
اویس نام ہے ، عامرکے بیٹے ہیں ، مرادقبلہ ہے ، قرن انکی شاخ ہے ، اوریمن انکی رہائش گاہ تھی ۔حضرت نے ماں کے حددرجہ خدمت کی ۔
وہ آسمانوں تک پہنچی اویس قرنی حضورکی خدمت میں حاضرنہیں ہوسکے۔جبرئیل آسمان سے پہنچے اورانکی بات کوحضورنے بیان کیاچونکہ حضوردیکھ رہے تھے کہ آئندہ آنیوالی نسلیں اپنی ماؤوں کیساتھ کیساسلوک کریں گی ایک سائل نے سوال کیایارسول اللہ ؐ قیامت کب آئے گی توآپ ؐ نے ارشادفرمایامجھے نہیں معلوم کب آئے گی توسائل نے کہاکہ کوئی نشانی توبتادیں توآپ نے فرمایاجب اولاداپنی ماں کوذلیل کرے گی توقیامت آئے گی۔
حضورؐ نے حضرت عمرؓ اورحضرت علیؓ سے کہاکہ تمہارے دورمیں ایک شخص ہوگاجس کانام ہوگا اویس بن عامردرمیانہ قدرنگ کالاجسم پرایک سفیدداغ حضورؐ نے ان کاحلیہ ایسے بیان کیاجسے سامنے دیکھ رہے ہو۔
وہ آئے گاجب وہ آئے توتم دونوں نے اس سے دعاکرانی ہے۔حضرت عمراورحضرت علی کواویس قرنی کی دعا کی ضرورت نہیں تھی۔
یہ امت کوپیغام پہنچانے کے لیے ہے کہ ماں کاکیامقام ہےحضرت عمرؓ حیران ہوگئے اورسوچنے لگے کہ حضورکیاکہہ رہے ہیں کہ ہم اویس سے دعاکرائیں توحضورؐ نے فرمایا عمر،علی اویس نے ماں کی خدمت اس طرح کی ہے جب وہ ہاتھ اٹھاتاہے تواللہ اس کی دعا کو خالی نہیں جانے دیتا۔حضرت عمر دس سال خلیفہ رہے دس سال حج کیا لیکن انہیں اویس نہ ملے ایک دن سارے حاجیوں کو اکٹھا کر لیا اور کہا کہ تمام حاجی کھڑے ہوجاؤ ، آپ کے حکم پر تمام حاجی کھڑے ہوگئے پھر کہا کہ سب بیٹھ جاؤ صرف یمن والے کھڑے رہو تو سب بیٹھ گئے اوریمن والے کھڑے رہے پھر کہا کہ یمن والے سارے بیٹھ جاؤ صر ف مراد قبیلہ کھڑا رہے پھر کہا مراد قبیلے والے سب بیٹھ جاؤ صرف قرن والے کھڑے رہو تو مراد قبیلے والے بیٹھ گئے صرف ایک آدمی بچا اور حضرت عمر نےکہا کہ تم قرنی ہوتواس شخص نے کہا کہ ہاں میں قرنی ہوں تو حضرت عمر نے کہا کہ اویس کوجانتے ہو ؟
تواس شخص نے کہاکہ ہاں !
جانتاہوں میرے بھائی کابیٹا ہے میراسگا بھتیجا ہے اس کا دماغ ٹھیک نہیں آپ کیوں پوچھ رہے ہیں ؟
توحضرت عمرؓ نے کہاکہ مجھے توتیرا دماغ صحیح نہیں لگ رہاآ پ نے پوچھا کہ وہ کدھر ہے تواس نے کہا کہ آیا ہوا ہے پوچھا کہاں گیا ہے تواس نے کہا کہ وہ عرفات گیاہے اونٹ چرانے،
آ پ نے حضرت علی ؓ کوساتھ لیااورعرفات کی دوڑ لگا دی جب وہاں پہنچے تودیکھاکہ اویس قرنی ؓ درخت کے نیچے نمازپڑھ رہے ہیں اور اونٹ چاروں طرف چررہے ہیں یہ آکر بیٹھ گئے اوراویس قرنی کی نمازختم ہونے کاانتظارکرنے لگےجب حضرت اویس نے محسوس کیاکہ دوآدمی آگئے تو انہوں نے نمازمختصرکردی ۔
سلام پھیرا توحضرت عمرنے پوچھا کون ہوبھائی تو کہا جی میں مزدورہوں اسے خبرنہیں کہ یہ کون ہیں ،
توحضرت عمرؓ نے کہاکہ تیرانام کیا ہے تو اویس قرنی نے کہا کہ میرانام اللہ کابندہ ،
توحضرت عمرؓ نے کہاکہ سارے ہی اللہ کے بندے ہیں تیری ماں نے تیرانام کیا رکھا ہے ؟ تو حضرت اویس نے کہاکہ آپ کون ہیں مجھ سے پوچھنے والے ؟
ان کا یہ کہنا تھا کہ حضرت علی ؓ نے کہاکہ اویس یہ امیرالمومنین عمربن خطاب ہیں اور میں ہوں علی بن ابی طالب !
حضرت اویس کا یہ سننا تھا کہ وہ کانپنے لگے کہا کہ جی میں معافی چاہتاہوں میں توآپ کوپہچانتا ہی نہیں تھا میں توپہلی دفعہ آیا ہوں تو حضرت عمر ؓ نے کہاکہ توہی اویس ہے توانہوں نے کہاکہ ہاں میں ہی اویس ہوں ۔

حضرت عمرؓ نے کہاکہ ہاتھ اٹھااورہمارے لیے دعا کر وہ رونے لگے اور کہا کہ میں دعا کرو ؟ آپ لوگ سردار اور میں نوکر آپ کا ۔
میں آپ لوگوں کے لیے دعاکروں ؟
توحضرت عمر نے کہا کہ ہا ں اللہ کے نبی ؐ نے فرمایا تھا۔

عمر اور علی جیسی ہستیوں کے لیے حضرت اویس کے ہاتھ اٹھوائے گئے کس لیے اس کے پیچھے جہاد نہیں، تبلیغ نہیں ، تصوف نہیں اس کے پیچھے ماں کی خدمت ہے۔
آخرمیں مولا ناطارق جمیل نے کہا کہ اب میں آپ لوگوں کو وہ حدیث سناتا ہوں
کہ جب لوگ جنت میں جارہے ہوں گے تو حضرت اویس قرنی بھی چلیں گے اس وقت اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ باقیوں کوجانے دو اور اویس کو روک لو ۔
اس وقت حضرت اویس قرنی ؓ پریشان ہو جائیں گےاورکہیں گے کہ اے خداآپ نے مجھے دروازے پرکیوں روک لیا ؟
کیا ہو گیا ہے مجھ سے ؟
اس وقت اللہ تعالی ٰ فرمائیں گے کہ پیچھے دیکھو جب پیچھے دیکھیں گے توپیچھے کروڑوں اربوں کے تعداد میں جہنمی کھڑے ہوں گےتو اس وقت خدا فرمائے گا کہ اویس تیری ایک نیکی نے مجھے بہت خوش کیاہے
’’ ماں کی خدمت‘‘
تُوانگلی کااشارہ کر جدھر جدھر تیری انگلی پھرتی جائے گی میں تیرے طفیل ان کوجنت میں داخل کردوں گا۔
یہ سب ماں کی خدمت کا نتیجہ ہو گا ۔

24/06/2022

جمعہ مبارک

‏ہماری اخلاقی پستی کا منہ بولتا ثبوت 😢یہ بورڈ ہمارے معاشرے کی اخلاقیات کے منہ پہ زور دار طمانچہ ہے
17/06/2022

‏ہماری اخلاقی پستی کا منہ بولتا ثبوت 😢

یہ بورڈ ہمارے معاشرے کی اخلاقیات کے منہ پہ زور دار طمانچہ ہے

آج کی اک خوبصورت تصویر !!انڈونیشیا کی ایک خاتون حج کے لیے مدینہ منورہ ائیرپورٹ پر پہنچی خوشی کے بارے جذبات پر کنٹرول نہ ...
14/06/2022

آج کی اک خوبصورت تصویر !!
انڈونیشیا کی ایک خاتون حج کے لیے مدینہ منورہ ائیرپورٹ پر پہنچی خوشی کے بارے جذبات پر کنٹرول نہ کرسکی اور مدینہ منورہ ائیر پورٹ پر پہنچتے ہی سجدہ شکر میں گرگئی واہ امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے محبوب کے شہر سے کس قدر محبت ہے مدینہ منورہ کی مٹی کس قدر مبارک ومقدس ،خوبصورت وپر کشش ہے اے اللہ!اس محبوب شہر کی زیارت ہم سب کو باربار نصیب فرما آمین ثم آمین!!

⚫بچے کی شکایت​⚫❗بچہ روز قیامت  والدین سے یہ شکایت نہیں کریگا کہ آپ نے مجھے سیر و سیاحت نہیں کروائی❗یا آپ نے ہمیں کھلونےا...
12/06/2022

⚫بچے کی شکایت​⚫

❗بچہ روز قیامت والدین سے یہ شکایت نہیں کریگا کہ آپ نے مجھے سیر و سیاحت نہیں کروائی
❗یا آپ نے ہمیں کھلونےاور مہنگے موبائل نہیں دلوائے
❗نا یہ شکایت کرے گا کہ اپ نے مجھے ڈاکٹر انجینئر نہیں بنوایا .
❗نا یہ شکایت کرے گا کہ آپ نے اسے اے لیول او لیول مہنگے اسکول میں نہیں پڑھایا
❗نا یہ شکایت کرے گا کہ آپ نے اسے عالی شان گھر میں نہیں پالا

❓مگر قیامت کےدن وہ آپکی گردن ضرور پکڑے گا کہ آپ نے اسے نماز کے لئے جاگنا نہیں سکھایا
❓آپ نے اسے برائی سے بچنا نہیں سکھایا
❓آپ نے اسے قرآن و دین اسلام کی تعلیم نہیں دی
❓آپ نے اسے برے لوگوں کی صحبت سے نہیں بچایا
❓آپ نے اسکی شادی میں دیر کر کے اسے فتنے میں مبتلا کروایا
❓آپ نے اسے گانے سننے کی عادت ڈلوائی
❓آپ نے اسے)خاص کر کے بچیوں کو(ستر و حیاء کی تعلیم نہیں دی
❓آپ نے اسے گندے لباس کی عادت دلوائی
❓آپ نے اِس کے حصے کو کسی اور کو سونپ دیا
❓آپ نے اسے اپنا گھر سے بے دخل کردیا
❓دوسروں کی باتوں میں آ کر آپ نے اس کو برا سمجھا
❓ آپ نے اسے بڑوں اور رشتوں کا ادب کرنا نہ سکھایا

*جی! وہ اس دن اپکی اولاد ہونے پرُ افسوس کرے گا اور کہے گا کہ انھوں نے مجھے اس آگ سے نہیں بچایا آج انکی وجہ سے میں جہنم کا مستحق بنا*

🌷 رسولﷺ نے فرمایا:
" آگاہ ہو جاؤ! کہ تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور ہر ایک سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال ہو گا. (صحیح البخاری، کتاب الاحکام، 7138)"

🌷 اللہﷻ کا فرمان ہے:
"اے ایمان والو ! اپنے اپکو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں. (سورہ التحریم 6)"

🌷بیشک اولاد کا ہونا اک بڑی آزمائش ہے اس آزمائش میں پورا اتریں اولاد کی اچھی تربیت کریں دنیاوی تعلیمات کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات پہ زور دیں نماز کا پابند اور بڑوں کا ادب کرنے والا بنائیں ایسا نہ ہو دنیا کے دیکھاوے اور دوڈ میں آپ اپنی اور اپنی اولاد کی آخرت خراب کر بیٹھیں اور بروز محشر آپکی اولاد آپکا گریبان پکڑے.🌷

اپنی بیٹیوں کو درج ذیل باتیں سکھائیے ۔1۔سیڑھی پر اس وقت مت چڑھو جب آپ کے پیچھے کوٸی مرد بھی سیڑھی چڑھ رہا ہو بلکہ  سیڑھی...
11/06/2022

اپنی بیٹیوں کو درج ذیل باتیں سکھائیے ۔
1۔سیڑھی پر اس وقت مت چڑھو جب آپ کے پیچھے کوٸی مرد بھی سیڑھی چڑھ رہا ہو بلکہ سیڑھی کے کسی ایک زاویہ پر رک جاٶ اور اس کے بعد چڑھیے۔
_____
2۔لفٹ پر کسی اجنبی مرد کی موجودگی میں مت چڑھو ہو اس کے نکلنے کا انتظار کرو اور بعد میں چڑھیے ۔
_____
3۔اپنے چچا،ماموں ،خالہ کے بیٹوں سے ہاتھ کے ساتھ مصافحہ مت کیجیے۔
_____
4۔اپنے ساتھ گفتگو کرنے والے شخص کےساتھ ہمیشہ مناسب فاصلہ رکھیے۔
_____
5۔ہمیشہ کسی کے ساتھ معاملہ کرنے کی حد مقرر کریں، چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو، اور اپنے وقار کا خیال رکھیے۔
_____

6- سڑک پر اپنے دوستوں کے ساتھ مذاق نہ کریں اور سڑک کے آداب کا خیال رکھیے۔
_____
7- جب کوٸی ملنے آٸے تو اسے توجہ دو ، بڑے کے احترام میں کھڑے ہو جاٶ اور تھکے ماندے اور بوڑھے کو بیٹھنے کے لیے کرسی دیجیے
___________
8-گلی محلہ کے سبھی مرد باپ کے سوا اجنبی ہوتے ہیں، اس لیے ان سے بلاضرورت بات نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ ہراساں کرنے والے ذہنی مریض ہوتے ہیں، چاہے وہ رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔
________
9-جب آپ زمین سے کوئی چیز اٹھانے کے لیے نیچے جھکیں یا کسی دکان، بازار یا عوامی جگہ پر کوئی چیز دیکھیں تو رکوع کی حالت میں مت جھکو.. کوشش کرو بیٹھ کر چیز دیکھو .. پھر کھڑے ہو جائیں.. تاکہ آپ کا پردہ یعنی ستر یا جسم پیچھے سے بے نقاب نہ ہو۔
________
10-اپنی پوری زندگی بس یا ٹیکسی میں بلند آواز سے باتیں مت کیجیے۔۔۔!!
سبھی بیٹوں, لڑکوں, مردوں کے لیے بھی یہی سب باتیں اور آداب 'ضرور' کرنے والے ہیں مجھ سمیت

Address

Turangzai
Charsadda
KHATTURANGZAI

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when New Pashto Video posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share