03/10/2026
بزرگ سیاست دان محمد خان عرف نانا خان، جنہوں نے اپنی طویل سیاسی زندگی میں علاقے کی سیاست میں ایک نمایاں کردار ادا کیا۔
محمد خان عرف نانا خان اپنی سادہ مزاجی، سیاسی تجربے اور عوام سے قریبی تعلق کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔
کئی دہائیوں پر محیط سیاسی سفر میں انہوں نے مختلف ادوار اور حالات کو قریب سے دیکھا اور سیاسی میدان میں اپنی شناخت قائم رکھی۔
عمر کے اس حصے میں بھی سیاسی معاملات اور عوامی مسائل میں ان کی دلچسپی برقرار ہے، جبکہ نئی نسل کے سیاسی کارکنوں کے لیے ان کا تجربہ ایک اہم حوالہ سمجھا جاتا ہے۔