Micro Finance & Mobile Retailers of Phool Nagar

Micro Finance & Mobile Retailers of Phool Nagar مایئکرو فنانس(ایزی پیسہ،موبی کیش،Ubl اومنی،یوپیسہ وغیر?

۔۔ اسلام عليكم ورحمة الله وبركاته !
ہمارا مقصد مایئکرو فنانس(ایزی پیسہ،موبی کیش،Ubl اومنی،یوپیسہ ، موبئل پیسہ وغیرہ) ایزی لوڈ اور نئے و پرانے موبائلز کی خریدوفروخت اور ریپئیرنگ کرنے والے موبائل ریٹیلرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے مل جل کرکام کرنا ھے۔کسی بھی غیر قانونی کام یا سرگرمی میں ملوث ریٹیلرز کی حمائیت یا طرف داری نہ کی جائے گی۔
پھول نگر کے تمام محترم ریٹیلر حضرات سے گزارش ہے کہ کسی بھی قسم کی شکا

ئیت جو انکو کسی بھی ٹیلی کام کمپنی جیسے یوفون ، ٹیلی نار ، موبی لنک ، ذونگ اور وارد سے ہو تو بلا ججک اس ایڈریس پر ای میل کریں
،، [email protected] ،،
یا اس فون نمبر پر ایس ایم ایس کریں ،، 03324005055 ،، تاکہ آپ کے مسئلہ کا کوئی حل نکالا جا سکے۔
۔ شکریہ ۔
آپکا مخلص ۔
۔ ،، مائیکرو فنانس اینڈ موبائل ریٹلرز آف پھول نگر ،،

Thanks United Press Club Phool Nagar 🌹
30/08/2025

Thanks United Press Club Phool Nagar 🌹

Congratulations to Dear Waseem Rao ❤️🌹
25/08/2025

Congratulations to Dear Waseem Rao ❤️🌹

Happy Independence Day 🎆
13/08/2025

Happy Independence Day 🎆

خبر غم  ۔۔۔ 😢😢😢إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پیارے دوست محمد اکرم صدر موبائل یونین (MfMr ) کی ولدہ ماجدہ...
02/07/2024

خبر غم ۔۔۔ 😢😢😢
إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
پیارے دوست محمد اکرم صدر موبائل یونین (MfMr ) کی ولدہ ماجدہ رضائے الیٰ سے وفات پاگئیں ہیں ان کی نماز جنازہ صبح 10 بجے درس بابا شیر بہادر میں ادا کی جائے گی ۔

دشتِ یثرب میں ترے ناقہ کی پیچھے پیچھےدھجیاں جیب و گریباں کی اڑاتے جاتےمولانا سید کفایت علی کافیؔ کا یومِ شہادت6 مئی مطاب...
07/05/2024

دشتِ یثرب میں ترے ناقہ کی پیچھے پیچھے
دھجیاں جیب و گریباں کی اڑاتے جاتے

مولانا سید کفایت علی کافیؔ کا یومِ شہادت
6 مئی مطابق 22 رمضان 1274
مولانا سید کفایت علی کافیؔ مرادآباد کے جید عالم وفاضل اور بہترین طبیب وشاعر تھے ۔ حدیث کا علم آپ نے ۔شاہ ابوسعید مجددی رامپوری سے لیا تھا اور شاعری میں آپ ذکیؔ مرادآبادی (شاگرد امام بخش ناسخؔ) کے شاگرد تھے ۔
1841ء میں آپ نے حج کی سعادت حاصل کی جس کے تاثرات ' تجمل دربارِ رحمت ' (منظوم ) میں بیان کۓ ہیں ۔
اس کے علاوہ آپ نے شمائلِ ترمذی کا منظوم ترجمہ بھی کیا ہے ۔ آپ کی دوسری تصنیفات میں مجموعۂ چہل حدیث (منظوم)مع تشریح، خیابان فردوس،بہار خلد،نسیم جنت، مولود بہار، جذبۂ عشق اور دیوان کافیؔ شامل ہیں
1857ء کی جنگِ آزادی میں آپ مرادآباد کی تحریک کے ایک اہم قائد تھے ۔ ۔نواب مجدالدین خاں عرف مجو خاں کی سرکردگی میں جب مرادآباد میں آزاد حکومت قائم ہوئی تو آپ کو مرادآباد کا صدرالشریعہ بنایاگیااور آپ شرعی احکام کے مطابق مقدمات کے فیصلے کیاکرتے تھے۔ مرادآباد میں مولانا کافیؔ نے انگریزوں کے خلاف نہ صرف فتوۓ جہاد جاری کیااور اس کی نقلیں دوسرے مقامات پر بھجوائیں بلکہ مختلف مقامات کے دورہ بھی کۓ ۔ 1857ء کی اس تحریکِ آزادی کی ناکامی کی دو وجوہات تھیں ۔ مرکزی قیادت کا فقدان اور مقامی اکابر کی بوجہ مفاداتِ حاصلہ غداری ۔
انگریزوں نے 24 اپریل 1858ء میں مرادآباد پر دوبارہ قبضہ کرلیا اور مجو خاں کو بیدردی سے شہید کردیا ۔
فخرالدین کلال نے اس شرط پر کہ گرفتاری کے بعد انعام میں مولاناکی تمام جائیداد اس کو دے دی جائے گی 30 اپریل کومولانا کو گرفتار کروادیا ۔
4 مئ 1858ء کو آپ کو پھانسی دے دی گئ ۔ آپ قتل گاہ کو جاتے ہوۓ یہ نعت پڑہ رہے تھے
کوئی گْل باقی رہے گا نہ چمن رہ جائے گا
پررسول اللہ کا دین حسن رہ جائے گا
ہم صفیرو! باغ میں ہے کوئی دم کا چہچہا
بلبلیں اْڑ جائیں گی سونا چمن رہ جائے گا
اطلس و کم خواب کی پوشاک پہ نازاں نہ ہو
اس تنِ بے جان پہ خاکی کفن رہ جائے گا
نامِ شاہانِ جہاں مٹ جائیں گے لیکن
یہاں حشر تک نام و نشانِ پنجتن رہ جائے گا
جو پڑھے کا صاحبِ لَولاک کے اوپر درود
آگ سے محفوظ اس کا تن بدن رہ جائے گا
سب فنا ہو جائیں گے کافیؔ و لیکن حشر تک
نعت حضرت کا زبانوں پر سخن رہ جائے گا

06/07/2023

Address

Bhai Pheru

Telephone

+923334396723

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Micro Finance & Mobile Retailers of Phool Nagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Micro Finance & Mobile Retailers of Phool Nagar:

Share