GHS Shamdhara Mansehra

GHS Shamdhara Mansehra Govt. High School Shamdhara, Mansehra is public Sector Educational institute Since 1984

✨ شاندار کامیابی! شاندار کارکردگی! ✨میٹرک سالانہ امتحان دوئم میں ہائی اسکول شمدھڑہ کے تمام 164 طلباء نے شرکت کی اور الحم...
27/12/2025

✨ شاندار کامیابی! شاندار کارکردگی! ✨
میٹرک سالانہ امتحان دوئم میں ہائی اسکول شمدھڑہ کے تمام 164 طلباء نے شرکت کی اور الحمدللہ سب کے سب نمایاں نمبروں سے کامیاب ہوئے۔ 🎉
یہ جان کر بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ان میں سے 62 طلباء نے 500 سے زائد نمبر حاصل کیے، جو اساتذہ کی محنت اور طلباء کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 🌟
🏆 خصوصی مبارکباد 🏆
طالب علم محمد امجد نے 567 نمبر حاصل کر کے
گورنمنٹ اسکولوں میں تحصیل ٹاپر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ 👏
تمام طلباء اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ سب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین 🤲
💐 ہائی سکول شمدھڑہ 💐

21/12/2025

From whiteboards to keyboards!
Shaping the digital future...
Students attempting their Computer-Based Test (CBT)

  +  لفظ، الفاظ، کاغذ، کتابکہاں کہاں رکھیں گے تیری یادوں کے حسابریٹائرمنٹ تقریب ___👇مبارک الرحمان صاحب STT...!گورنمنٹ ہا...
20/12/2025

+
لفظ، الفاظ، کاغذ، کتاب
کہاں کہاں رکھیں گے تیری یادوں کے حساب
ریٹائرمنٹ تقریب ___👇
مبارک الرحمان صاحب STT...!
گورنمنٹ ہائی سکول شمدھڑہ
خصوصی شرکت ___❤️‍🩹
جناب الطاف الہی صاحب (سابق پرنسپل ادارہ ہذا)
جناب قاضی عباد صاحب (پرنسپل ہائی سکول دلبوڑی)
جناب شوکت علی صاحب (وائس پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول اوگی)
جناب ایوب صاحب (ہیڈ ماسٹر ہائی سکول بانڈی پڑاؤ)
آج مؤرخہ20 دسمبر 2025 کو گورنمنٹ ہائی سکول شمدھڑہ میں زیرِ صدارت پرنسپل سکولِ ہٰذا افتحار احمد خان صاحب، ایک پروقار تقریب کا اہتمام ہوا..!
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعتیہ کلام سے دل منور ہوئے..!
تمام اساتذہ اور طلباء کی طرف سے جناب صداقت حسین صاحب نے مبارک الرحمان صاحب کو سبکدوش ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔
جناب اظہار محمد صاحب نے سب اساتذہ کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے سب مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔
اس کے بعد پرنسپل افتحار احمد خان صاحب، شوکت علی صاحب ،الطاف الہی صاحب اور قاضی عباد صاحب، ایوب صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مبارک الرحمان صاحب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا..!
محترم مبارک الرحمن صاحب (STT) اپنی 33 سالہ مثالی خدمات مکمل کرکے آج ریٹائر ہو گئے ہیں۔ آپ نہایت شریف النفس، ذمہ دار، محنتی اور دیانت دار استاد رہے۔ آپ نے اپنی پوری ملازمت کے دوران طلبہ کی رہنمائی، کردار سازی اور ادارے کی بہتری کے لیے جو خدمات انجام دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
آپ کے جانے سے ادارے میں یقیناً ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پُر کرنا آسان نہ ہوگا۔

اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات کو قبول فرمائے، آپ کو صحت، عزت اور خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔
آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے

گورنمنٹ ہائی سکول شمدھڑہ کی جانب سے کلسٹر جماعت پنجم کے نتائج باقاعدہ طور پر جاری کر دیے گئے ہیں۔ کلسٹر کے تمام پرائمری ...
20/12/2025

گورنمنٹ ہائی سکول شمدھڑہ کی جانب سے کلسٹر جماعت پنجم کے نتائج باقاعدہ طور پر جاری کر دیے گئے ہیں۔ کلسٹر کے تمام پرائمری سکولز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثالی نتائج حاصل کیے۔ کلسٹر میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ پرائمری سکول ملوکڑہ نے حاصل کی۔ اس شاندار کامیابی پر متعلقہ تمام سکولز کے ہیڈ ٹیچرز، اساتذہ کرام اور طلباء کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔

پوزیشن ہولڈرز طلباء
پہلی پوزیشن: علی احمد — گورنمنٹ پرائمری سکول ملوکڑہ
دوسری پوزیشن: محمد خنظلہ — گورنمنٹ پرائمری سکول بنکوٹ
تیسری پوزیشن: محمد صائم — گورنمنٹ پرائمری سکول کانڈی

تمام سکولز کو بہترین کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جاتا ہے۔

گورنمنٹ ہائی سکول شمدھڑہ کے پرنسپل افتخار احمد خان صاحب، ٹیم انچارج حکم داد صاحب اور تمام اسٹاف و طلبا کو مبارک ہو
11/11/2025

گورنمنٹ ہائی سکول شمدھڑہ کے پرنسپل افتخار احمد خان صاحب، ٹیم انچارج حکم داد صاحب اور تمام اسٹاف و طلبا کو مبارک ہو

10/11/2025

گورنمنٹ ہائی سکول شمدھڑہ کا ڈسٹرکٹ چیمپئن بننے کے بعد جشن ⚽

10/11/2025

گورنمنٹ ہائی سکول شمدھڑہ
ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن! 🏆

Address

Shamdhara
Abbottabad
21400

Opening Hours

Monday 07:30 - 17:30
Tuesday 07:30 - 17:30
Wednesday 07:30 - 17:30
Thursday 07:30 - 17:30
Friday 07:30 - 17:30
Saturday 07:30 - 17:30

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHS Shamdhara Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share