01/02/2026
یہی ہے قوم کی تعمیر،یہی اصل کمائی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اولاد کی تربیت ماں باپ کی سب سے
پہلی اور سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔
زمانہ کوئی بھی ہو، حالات جیسے بھی ہوں، یہ فرض کبھی ختم نہیں ہوتا۔
آج ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں ہر قدم پر فتنہ ہے،
موبائل، انٹرنیٹ، سوشل میڈیا، غلط صحبت، بے راہ روی —
ایسے میں بچوں کو اکیلا چھوڑ دینا گویا انہیں خطرات کے حوالے کر دینا ہے۔
اگر آج ہم نے غفلت برتی،
اگر ہم نے یہ کہہ کر خود کو مطمئن کر لیا کہ “بچہ خود سمجھدار ہو جائے گا”
تو یاد رکھیے،
کل شاید ہم صرف ہاتھ ملتے رہ جائیں اور ہماری نسلیں ہمارے ہاتھ سے نکل چکی ہوں۔
آج والدین کی ذمہ داری پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔
اب صرف کھانا کپڑا اور پڑھائی کافی نہیں،
بلکہ یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ
ہمارا بچہ کیا دیکھ رہا ہے؟ کس سے سیکھ رہا ہے؟ کس راستے پر چل رہا ہے؟
اور یہ ذمہ داری صرف ماں باپ تک محدود نہیں،
پورے سماج اور معاشرے کا فرض ہے
کہ وہ ان خطرات سے لوگوں کو آگاہ کرے،
ہر ممکن ذریعے سے بیداری پیدا کرے،
تاکہ ہم اپنی نئی نسل کو اس دور کے فتنوں سے بچا سکیں۔
یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں،
یہ وقت جاگنے کا ہے…
ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔
حافظ دانش فلاحی
انفارمیشن اینڈ گائیڈنس سینٹر، اعظم گڑھ
https://www.facebook.com/share/v/1HKDZoggMi/