BAZM E DIL

یہ وہ شخص ہے جو اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتا تھا لیکن ڈاکٹرز نے اسے موت کے منہ سے نکال لیا۔ اس نے آن لائن لون ایپس سے ...
11/06/2026

یہ وہ شخص ہے جو اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتا تھا لیکن ڈاکٹرز نے اسے موت کے منہ سے نکال لیا۔ اس نے آن لائن لون ایپس سے 20 ہزار قرض لیا اور اب وہ لاکھوں میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب یہ جینا نہیں چاہتا۔

پشاور کے ایک ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے یہ شخص خیبرپختونخواہ کے ضلع دیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ بتاتے ہیں 'لون ایپس سے دور رہیں۔ آج میں کم تکلیف میں ہوں لیکن میرا خاندان بہت زیادہ تکلیف میں ہے۔ برائے مہربانی اپنا اگر خیال نہیں بھی ہے تو اپنوں کا خیال رکھیں۔ ان کے جذبات کے ساتھ نہ کھیلیں۔ میں نے لون ایپس 20 ہزار کا لون لیا جو اگلے ہفتے 40 ہزار پھر 80 ہزار اور یوں ہر ہفتے لون بڑھتا جا رہا ہے۔ براہ کرم دور رہیں'

آج کل موبائل چلائیں تو ہر دوسرے اشتہار میں ایک خوشنما آفر آتی ہے۔ اشتہار میں کوئی خوش شکل نوجوان ہوتا ہے۔ پہلے وہ پریشان نظر آتا ہے اور آنلائن ایپ سے لون لینے کے بعد وہ مسکرا رہا ہوتا ہے۔ کوئی نہیں بتاتا کہ اس مسکراہٹ کے پیچھے کیا ہے۔

یہ کمپنیاں اشتہارات پر کروڑوں روپے خرچ کرتی ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ ان کا کاروبار اُس وقت شروع ہوتا ہے جب آپ پھنس جاتے ہیں۔ ایک گاہک جو پھنس گیا، وہ مہینوں بلکہ سالوں تک پیسے دیتا رہتا ہے۔ تو اشتہار پر لگایا گیا ہر روپیہ انہیں سو روپے بن کر واپس ملتا ہے۔
یہ ایک کاروباری جال ہے اور آپ اس کا شکار بننے والے ہیں۔

آخر ہم ایسا لون لینے پر آمادہ کیوں ہوتے ہیں؟ یہاں ایمانداری سے بات کریں تو یہ لالچ کی وجہ سے نہیں ہوتا۔ پاکستان میں آج کروڑوں لوگ ایسے ہیں جن کے پاس مہینے کے آخر میں پیسے نہیں بچتے۔ بچے کی فیس، گھر کا کرایہ، ماں کی دوائی۔۔ یہ ضرورت ہے اور پیسے نہیں ہوتے۔۔ بینک قرض نہیں دیتے، رشتہ داروں سے بار بار مانگنے میں شرم آتی ہے اور پھر یہ ایپ سامنے آتی ہے 'ہم ہیں نا۔ قرض لیں اور اپنے مسائل کا خاتمہ کریں'

انسانی دماغ فطری طور پر آج کی تکلیف سے بھاگتا ہے اور کل کے نقصان کو چھوٹا سمجھتا ہے۔ جب اکاؤنٹ میں پیسے آتے ہیں تو دماغ میں خوشی کا کیمیکل خارج ہوتا ہے۔ وہی کیمیکل جو کسی نشے میں ہوتا ہے۔ آپ اس کے عادی سے ہوجاتے ہیں۔ ہر وہ شخص جس نے کبھی یہ قرض لیا، اس نے پہلے سوچا 'بس ایک ہفتے کی بات ہے۔' یہ سوچ غلط نہیں ہوتی لیکن حساب غلط ہوتا ہے۔۔

اور یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ سب اتفاقاً نہیں ہوتا۔ دنیا کے بڑے ماہرین نفسیات نے یہ سسٹم ڈیزائن کیا ہے۔ انسانی دماغ فوری انعام کو ترجیح دیتا ہے۔ لون ایپ فوری پیسے دیتی ہے۔ یوں مستقبل کا نقصان دماغ کو ابھی نظر نہیں آتا۔

یہ سب کس طرح ہوتا ہے؟ 20 ہزار روپے کا قرض لیں۔ سود کی شرح فرض کریں 50 فیصد فی ہفتہ ہے اور بہت سی ایپس اس سے بھی زیادہ وصول کرتی ہیں۔۔ پہلا ہفتہ 30 ہزار، دوسرا ہفتہ 45 ہزار، تیسرا ہفتہ 67 ہزار اور پھر یہ سلسلہ لاکھوں تک جاتا ہے۔۔اور اگر آپ نے ادائیگی میں ایک دن بھی تاخیر کی تو جرمانہ الگ سے دینا ہوتا ہے۔ یہ حساب کوئی نہیں بتاتا کیونکہ اگر بتا دیں تو کوئی یہ قرض نہ لے۔

آپ شاید اس حساب کے علاوہ بھی دیگر چیزوں پر توجہ نہیں دیتے۔ یاد کریں جب آپ ایپ انسٹال کر رہے تھے تو نیچے لکھا تھا:

Allow access to Contacts
Allow access to Storage and Photos
Allow access to Camera

اور آپ نے بغیر سوچے Allow دبا دیا۔بس اسی لمحے کھیل ختم ہو گیا۔ اب ان کے پاس آپ کی پوری کنٹیکٹ لسٹ ہے۔ آپ کے ابو، امی، بھائی، استاد، باس۔۔ سب کے نمبر ان کے سرور پر محفوظ ہیں۔ آپ کی گیلری میں جو تصاویر ہیں، وہ بھی ان کے پاس ہیں۔۔ اور جب آپ قرض نہیں اتار پاتے تو فون آتا ہے 'اگر کل تک پیسے نہ آئے تو آپ کے گھر والوں کو بتائیں گے۔ آپ کی تصاویر وائرل کریں گے۔' یہ بلیک میلنگ چلتی رہتی ہے۔ یہ جرم ہے لیکن یہ ہو رہا ہے۔

اس پورے معاملے میں سب سے بڑا نقصان پیسوں کا نہیں ہوتا بلکہ سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ آدمی کسی کو بتا نہیں سکتا۔ پشاور کا یہ نوجوان اگر آج ہسپتال کے بیڈ پر ہے تو اسی وجہ سے کہ وہ کسی کو بتانا نہیں چاہتا تھا۔۔

پہلے تو کسی صورت آن لائن لون ایپس سے قرض نہ لیں۔ یہ سب سے خطرناک لون ہوتا ہے اور آپ اسے زندگی بھر واپس نہیں کر سکتے۔ اگر کر بھی لیں تو آپ کی پرائیویسی تباہ ہوگئی ہوتی ہے۔ آج ہی اپنے فون میں ایسی کوئی بھی ایپ دیکھیں تو ڈیلیٹ کر دیں اور اگر آپ پہلے سے پھنس چکے ہیں تو گھر میں کسی ایک ایسے شخص کو بتائیں جو آپ کی مخلصانہ مدد کر سکتا ہو۔ اگر آپ کو ان کمپنیز کی جانب سے تنگ کیا جا رہا ہے تو متعلقہ اداروں کو لازمی آگاہ کریں۔

ادیب یوسفزئی

11/06/2026

درد سے میرے ہے تجھ کو بے قراری ہائے ہائے
کیا ہوئی ظالم تری غفلت شعاری ہائے ہائے

تیرے دل میں گر نہ تھا آشوب غم کا حوصلہ
تو نے پھر کیوں کی تھی میری غم گساری ہائے ہائے

کیوں مری غم خوارگی کا تجھ کو آیا تھا خیال
دشمنی اپنی تھی میری دوست داری ہائے ہائے

عمر بھر کا تو نے پیمان وفا باندھا تو کیا
عمر کو بھی تو نہیں ہے پائیداری ہائے ہائے

زہر لگتی ہے مجھے آب و ہوائے زندگی
یعنی تجھ سے تھی اسے نا سازگاری ہائے ہائے

گل فشانی ہائے ناز جلوہ کو کیا ہو گیا
خاک پر ہوتی ہے تیری لالہ کاری ہائے ہائے

شرم رسوائی سے جا چھپنا نقاب خاک میں
ختم ہے الفت کی تجھ پر پردہ داری ہائے ہائے

خاک میں ناموس پیمان محبت مل گئی
اٹھ گئی دنیا سے راہ و رسم یاری ہائے ہائے

ہاتھ ہی تیغ آزما کا کام سے جاتا رہا
دل پہ اک لگنے نہ پایا زخم کاری ہائے ہائے

کس طرح کاٹے کوئی شب ہائے تار برشگال
ہے نظر خو کردۂ اختر شماری ہائے ہائے

گوش مہجور پیام و چشم محروم جمال
ایک دل تس پر یہ نا امید واری ہائے ہائے

عشق نے پکڑا نہ تھا غالبؔ ابھی وحشت کا رنگ
رہ گیا تھا دل میں جو کچھ ذوق خواری ہائے ہائے

گر مصیبت تھی تو غربت میں اٹھا لیتا اسدؔ
میری دلی ہی میں ہونی تھی یہ خواری ہائے ہائے

غالب

حالات اس وقت بدل جائیں گے جب عورت پھر اپنی اصل حالت میں لوٹ آئے گی،یعنی مردوں کو مرد بنانے والی، نہ کہ انہیں فتنہ میں ڈا...
09/06/2026

حالات اس وقت بدل جائیں گے جب عورت پھر اپنی اصل حالت میں لوٹ آئے گی،
یعنی مردوں کو مرد بنانے والی، نہ کہ انہیں فتنہ میں ڈالنے والی۔

07/06/2026

صحبتوں کو معمولی نہ سمجھیں۔۔ صحبتوں کے رنگ تربیتوں کو پھیکا کر دیتے ہیں۔ ۔ !!

06/06/2026

"انسان اُس شخص کے ساتھ قیدی کی طرح ہوتا ہے جو اسے سمجھتا نہیں۔" 🌷

01/06/2026

موت جیت جاتی ہے، انسان ہار جاتے ہیں ۔۔ ہم تو وہ بھی حسرت پوری نہیں کر سکے ۔
یہ بھارت کے ایک ہسپتال کی ویڈیو ہے جہاں، کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا آخری اسٹیج پر ہسپتال میں داخل ایک لڑکی کو نوجوان لڑکا کبھی ہنستے اور کبھی روتے، دل بہلاتے ہوے سندور لگا کر اُس سے شادی کرکے اس کی آخری حسرت پوری کردیتا ہے ۔۔

میری بھی خواہش تھی کہ میں اُس کی ساری خواہشیں،حسرتیں پوری کروں، اُس سے شادی کروں، لیکن میں نہیں کر سکا ۔ موت جیت گئی میں ہار گیا ۔۔

01/06/2026

اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے بچنے کی دعا
30/05/2026

اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے بچنے کی دعا

27/05/2026

ایک برس میں ہم نے دیکھے ایک صدی کے دُکھ زریون !!
سینہ ہلکا ہو لینے دو ! ہم بھی عید منا لیں گے !

علی زریون

27/05/2026

وہ بھی ملتا جو گلے سے تو خوشی عید کی تھی
کوئی رہ رہ کے نصیر آج بہت یاد آیا

پیر نصیر الدین نصیرؒ

Address

Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BAZM E DIL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share