12/09/2025
پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم احمد صاحب نے غاصب ریاست کو سامنے بٹھا کر جس طرح لتاڑا ہے وہ دل کو خوش کر دینے کے لئیے کافی ہے۔ عاصم صاحب نے غاصب کی طرف آنکھیں دکھاتے ہوئے ببانگ دہل کہا کہ:
اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے۔ نہ صرف غاصب ہے یہ ایک بدمعاش ہے۔ یہ نہ صرف غزہ میں ظلم کی داستان لکھ رہا ہے بلکہ یہ ہمیں اور بین الاقوامی میڈیا کو بھی دھمکیاں دیتا ہے۔ یہ شاید ہماری باتوں کو غور سے سنتا نہیں جو کہ ہمارا خیال ہے اس کو اب سن لینی چاہئیں۔
یہ میں نے مختصر سا خاکہ لکھا ہے۔ پوری ویڈیو ساتھ لگا رہا ہوں۔ ضرور دیکھئیے اور غاصب ریاست پر اپنی ریاست کی طرف سے جواب دیتے سنئیے۔ نیتن یاہو نے دو دفع قطر حملے کے بعد پاکستان کا نام لیا ہے۔ اس میں نشانیاں ہیں سمجھنے والوں کے لئیے۔
اللہ پاکستان سے وہ کام لے جو شاید اس سے پہلے امت مسلمہ میں کم لوگوں کے حصے میں آیا ہے۔ ایک طرف بھارت اور دوسری طرف دنیا کے غاصبین کا سرخیل۔
واللہ المستعان۔ 🇵🇰